ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنگلور ومیں صرف ایک سینٹی میٹر بارش سے5علاقے آسکتے ہیں زیر آب ، بی بی ایم پی کو پیش کردہ رپورٹ میں حیرت انگیز انکشاف

بنگلور ومیں صرف ایک سینٹی میٹر بارش سے5علاقے آسکتے ہیں زیر آب ، بی بی ایم پی کو پیش کردہ رپورٹ میں حیرت انگیز انکشاف

Thu, 13 Apr 2023 12:32:52    S.O. News Service

بنگلورو،13/اپریل(ایس او  نیوز)شہر بنگلورو میں سیلاب زدہ صورتحال کے لئے موسلادھار بارش کی ضرورت نہیں بلکہ صرف ایک سنٹی میٹر بارش ہی کافی ہے،  جس کے نتیجے میں  شہر کے5علاقے زیر آب آ سکتے ہیں۔اس بات کا  انکشاف ریاستی قدرتی سماوی آفات نگران کار مرکز (کے ایس این ڈی ایم سی) نے بروہت بنگلور مہا نگر پالیکے(بی بی ایم پی) کو پیش کر دہ راپنی پورٹ میں کیا ہے۔

اطلاع کے مطابق کے ایس این ڈی ایم سی کی جانب سے شہر میں جائزہ لینے کے دوران24گھنٹوں میں اگر10سنٹی میٹر بارش  ہونے کی صورت میں تو بی بی ایم پی کے8زونس میں 2,023مقامات پر مسائل کی نشاندہی کی گئی ہے۔ بتا یا جا تا ہے کہ بی بی ایم پی افسران ان مسائل کا شکار ہو نے والے علاقوں کی فہرست حاصل کر کے 7سنٹی میٹر بارش سے مسائل کا شکار226نشیبی علاقوں میں احتیاطی اقدامات کی تیاری کر رہے ہیں۔

بتا یا جا تا ہے کہ راج کا لوے میں پانی گھس کر 109نشیبی علاقوں میں مسائل کا سامنا ہوگا،جبکہ سڑک،انڈر پاس اور جنکشن سمیت117مقامات پر بارش کا پانی ٹہر نے سے مسائل پیدا ہو تے ہیں۔ کے ایس این ڈی ایم سی کی اطلاع کے مطابق شہر میں صرف1سنٹی میٹر بارش ہوئی تو بی بی ایم پی کے تین زونس کے5علاقے زیر آب ہوں گے،جن میں مہادیوپورزون کے ورتور وارڈ کا پنتور مین روڈ،دوڈا نے کنڈی وارڈ کے وب گیار ہائی اسکول روڈ،یلہنکا زون تھنی سندرا وراڈ کا جکور اور راچنہلی مین روڈ،ایسٹ زون سی وی رامن نگر وارڈ کے اے پی جے عبدالکلام روڈ میں سیلاب زدہ صورتحال کا سامنا ہو گا۔

رپورٹ کے مطابق میجسٹک علاقے میں صرف2سنٹی میٹر بارش ہوئی توسیلاب زدہ صورتحال کا سامنا کرنا پڑے گا اس کے علاوہ اوکھلی پورم انڈر پاس، شیوانند جنکشن،ملیشورم، شیشا دری پورم انڈر پاس، ریس کورس لے آؤٹ، شری را م پورم انڈر پاس و دیگر علاقوں میں سیلاب آکر گھروں میں راج کا لوے کا پانی گھس جائے گا۔

بی بی ایم پی راج کا لوے شعبے کے چیف انجینئر بسوا راج کباڈے نے بتا یا کہ کے ایس این ڈی ایم سی کی رپورٹ کی بنا پر بی بی ایم پی نے چند علاقوں میں راحت کاری شروع کی ہے۔راج کا لوے شعبے سے 109 مقامات پر راحت کاری کی جائے گی،بقیہ مقامات میں سڑک اور بنیادی سہولتیں دیگر شعبوں سے فراہم کی جائیں گی۔


Share: